کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک بھارت ٹائی کا معاملہ ڈیوس کپ کمیٹی کے سپرد

 ممبئی:  پاک بھارت ٹائی کا معاملہ ڈیوس کپ کمیٹی کے سپرد ہوگیا تاہم پاکستان سے ایونٹ کو منتقل کرنے کی بھارتی درخواست پر فیصلہ جمعرات کو سنایا جائے گا۔

بھارت پاکستان میں آئندہ ماہ 14  اور 15 تاریخ کو شیڈول ڈیوس کپ ٹائی ملتوی یا کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اس سلسلے میں انٹرنیشنل ٹینس  فیڈریشن کو گزشتہ ہفتے باقاعدہ درخواست کی گئی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹائی کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل یا پھر اسے کچھ آگے بڑھا دیا جائے تاکہ اس دوران حالات نارمل ہوجائیں۔

آئی ٹی ایف نے اس درخواست پر پہلے بھارتی باڈی کو ہدایت کی کہ وہ اس کے سیکیورٹی کنسلٹنٹس سے بات کریں، یہ ٹیلی کانفرنس پہلے پیر کوہونا تھی مگر پھر اسے منگل تک ملتوی کیا گیا مگر دوسرے روز بھی بھارتی آفیشلز لائن ملنے کا انتظار ہی کرتے رہے اور بات نہ ہوسکی۔

آخر میں انھیں انٹرنیشنل فیڈریشن کا یہ پیغام موصول ہوا کہ یہ معاملہ ڈیوس کپ کمیٹی کو سونپ دیا گیا اور وہی کوئی فیصلہ کرے گی۔ یہ کمیٹی 8 ممبران پر مشتمل اور اس کے سربراہ مصر سے تعلق رکھنے والے اسماعیل الشفیع ہیں، پاکستان میں ٹائی کے مستقبل پر اس کمیٹی کی مشاورت بدھ کو شیڈول تھی۔

ادھر انڈین باڈی کے سیکریٹری ہیرونموئے چیٹرجی نے پہلے سے ہی فیصلہ اپنے حق میں آنے کی امید ظاہر کردی ،انھوں نے کہا کہ کمیٹی ممبران دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے درمیان سب کے لیے موزوں وقت پر ہی رابطہ ہوگا، ہمیں وہ اپنے فیصلے سے جمعرات کو آگاہ کریں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اگر ہمارا مطالبہ میرٹ پر نہ ہوتا تو کمیٹی اس پر بات ہی کیوں کرتی، اس لیے ہم پُرامید ہیں۔

The post پاک بھارت ٹائی کا معاملہ ڈیوس کپ کمیٹی کے سپرد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2zgLkEE