بارش کا پانی جمع رہنے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک متاثر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بارش کا پانی جمع رہنے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک متاثر

کراچی:  حالیہ بارشوں نے شہر کی سڑکوں کا نقشہ ہی بدل دیا، کئی اہم شاہراہوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑگئے جس سے حادثات بھی ہوئے اور ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

بارشوں کا پانی کھڑا رہنے سے شہر کی بیشتر گلیاں اور سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں، کورنگی 8000 ہزار روڈ، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال، نشتر روڈ، نیو کراچی، ملیر، پاپوش، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2،6، لائنز ایریا، اولڈ سٹی ایریا اور بلال کالونی سمیت شہر کی مختلف بستیوں، گلی محلوں اور اہم سڑکوں پر گڑھے نظر آئے بعض گلیوں کا تو نقشہ ہی بدل گیا، ان گڑھوں سے جہاں موٹر سائیکل سواروں کے گرنے کا اندیشے رہے وہیں کاروں کو الگ نقصان اٹھانا پڑا،کورنگی صنعتی ایریا کے بیشتر چورنگیوں پر گہرے گڑھوں کے باعث کار سواروں کو انتہائی مشکلات اٹھانی پڑرہی ہیں۔

حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم جاتے ہوئے فلائی اوور پر شگاف بھی پڑگیا تھا مگر اسے بھرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بلوچ کالونی سے قیوم آباد کے راستے میں پڑنے والے گڑھے کسی بڑھے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، وہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل اور کار سواروں کا کہنا ہے ناقص سڑکیں بنانے سے  قوم کے  ٹیکس  کی رقم  کا زیاں ہوا،سرکاری افسران اور ٹھیکیداروں کااحتساب کیاجائے۔

ٹوٹی سڑکوں پر حادثات کا خدشہ ہے،جلد مرمت کی جائے، اچانک سامنے آنے والے گڑھے سے بچنے کے لیے وہ دائیں بائیں سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے باعث کسی اور گاڑی سے ٹکرانے کا خدشہ رہتا ہے، اورنگی ٹاؤن کی اندرونی گلیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں دیگر کئی محلوں کا حال بھی کچھ اچھا نہیں ہے۔

قیوم آباد چورنگی کے تو چاروں طرف گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہ گڑھے نظر بھی نہیں آرہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی فوری مرمت کا بندوبست کیا جائے جو حادثات اور ٹریفک جام کا سبب بن رہا ہے۔

شہرمیں ہونے والی موسلادھار بارش کے  دوران منجھار گوٹھ جانے والے راستے پر2 پلیہ بیٹھ گئیں جس کے باعث منجھار گوٹھ کا شہرسے رابطہ منقطع ہوگیا،بارش کے باعث مبارک ولیج کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئیں جبکہ سڑکوں پر ریت جمع ہو گئی ہے جسے ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔

شہر میں ہفتے اوراتوارکوہونے والی موسلادھار بارش نے جہاں شہر میں ہر طرف تباہی مچائی ہے وہیں سنہرا بیچ کے کچھ فاصلے پر واقع منجھارگوٹھ جانے والے راستے پر2 پلیہ بیٹھ گئیں جس کے باعث منجھار گوٹھ کا شہرسے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور کسی بھی قسم کی کوئی گاڑی مبارک ولیج سے منجھار گوٹھ کی جانب نہیں جا سکتی۔

منجھارگوٹھ کے مکین پیدل سفرکرنے پرمجبور ہوگئے ہیں بارش کے باعث منجھارگوٹھ کی مرکزی سڑک پرنصف درجن بجلی کے پول بھی گر گئے ہیں ، منجھار گوٹھ میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے جس کے باعث منجھار گوٹھ کے مکینوں کو دہری مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب موسلادھار بارش کے باعث مبارک ولیج جانے والی واحد مرکزی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے اورسڑک پربڑے بڑے گڑھے پڑھ جانے سے ٹریفک کی روانہ بھی متاثرہورہی ہے۔

گابوپٹ وارڈ ٹوکے جنرل کونسلرسرفراز ہارون نے بتایا کہ بارش کے باعث مبارک ولیج کی مرکز سڑک پرریٹ جمع ہوگئی ہے جسے ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری کی ضرورت ہے انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منجھار گوٹھ اورمبارک ولیج کے مکینوں کی مدد کے لیے فوری طورپرہیوی مشینری بھیجی جائے۔

The post بارش کا پانی جمع رہنے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MkkSCU