لاہور: پی سی بی نے کرپشن کیس میں سزایافتہ کرکٹر شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام ترتیب دینے کے لیے آئندہ ہفتے لاہور طلب کرلیا۔
شرجیل خان کی پی ایس ایل 2 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی سالہ پابندی 10 اگست کو ختم ہو چکی، اب انھیں غلطی کا اعتراف کرنا ہے،اس کے ساتھ مختلف لیکچرز بھی دینا ہوں گے، اس دوران وہ نوجوان کرکٹرزکو کرپشن سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے نقصانات سے آگاہ کریں گے، وہ ایسا کرنے پر ہی دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل بن سکتے ہیں، پہلے مرحلے میں شرجیل کی لیگل اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے ملاقات میں ری ہیب پروگرام کا طریقہ کارطے کیا جائیگا۔
شرجیل کے وکیل شیغان اعجاز کے مطابق کرکٹر پیر یا منگل کو پی سی بی حکام سے ملاقات کریں گے،کوشش ہوگی کہ جلد از جلد ری ہیب پروگرام مکمل ہوتاکہ ان کی کرکٹ میں واپسی کویقینی بنایا جاسکے۔
The post شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام کے لیے کرکٹ بورڈ نے آئندہ ہفتے طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2N6SWC1