کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

صرف پاکستان انتہاپسندی کیخلاف لڑ رہا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صرف پاکستان انتہاپسندی کیخلاف کارروائی کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کو اسلامی انتہاپسندوں کیخلاف جنگ کا آغاز کر دینا چاہیے کیوں کہ امریکا افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا کیلئے مذاکرات کر رہا ہے، انہوں نے یورپی ملکوں کو بھی خبردار کیا کہ وہ دولت اسلامیہ کے لئے لڑنے والے اپنے شہریوں  کو واپس لائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ عراق میں داعش کے دوبارہ منظم ہونے کا خطرہ محسوس کر رہے ہیں تو اس پر انہوں نے کہا کہ ان کی افواج نے دولت اسلامیہ کی خلافت کا خاتمہ کر دیا ہے تاہم اس موقع پر روس،افغانستان ،ایران ،عراق اور ترکی کو بھی اپنے حصہ کی جنگ لڑنی ہے۔

امریکی صدر نے پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف یہ ملک انتہاپسندی کیخلاف کارروائی کر رہا ہے، اگر بھارت کو دیکھا جائے تو وہ ان سے نہیں لڑ رہا،ہم لڑ رہے ہیں،اس کے ساتھ ہی پاکستان کی سرحد ہے وہ اپنے حصہ کی لڑائی لڑ رہا ہے تاہم ابھی اس میں کچھ کمی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے داعش کے ہزاروں جنگجوؤں کو گرفتار کیا،اب یورپ کو اپنا کام کرنا ہے،اگر یورپ ایسا نہیں کرتا تو امریکا ان کو رہا کر دے گا تاکہ وہ اپنے اپنے ملک جا سکیں،ہمارے پاس اس کے علاوہ او رکوئی راستہ نہیں۔

 

The post صرف پاکستان انتہاپسندی کیخلاف لڑ رہا ہے، امریکی صدر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/33OGiNV