روس نے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنیکی پیشکش کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

روس نے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنیکی پیشکش کردی

 اسلام آباد / نیو یارک:  روس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنیکی خواہش ظاہر کی ہے اور ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ اس ضمن میں اس کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔

روس کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان موجود تصفیہ طلب امور میں کردار ادا کرنیکی خواہش اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے فوری بعد سامنے آئی ہے، روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور ویٹو پاور کا حامل ملک ہے۔

روس کی جانب سے کردار ادا کرنیکی پیشکش اقوام متحدہ میں اس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کی ہے.

دمتری پولیانسکی نے مؤقف اپنایا ہے کہ ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے، ہم کھلے دل سے پاک بھارت تنازعہ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ خواہشمند ہیں کہ اسلام آباد اور دہلی مسئلہ کشمیر کو حل کرکے اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں، آرزو ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر موجود اختلافات سیاسی اور سفارتی طریقہ کار سے حل ہوں۔

The post روس نے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنیکی پیشکش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/30b1GdL