سبزی فروشوں کی ’’لوٹ مار‘‘ ہرے مصالحہ جات کی من مانی قیمتوں پر فروخت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سبزی فروشوں کی ’’لوٹ مار‘‘ ہرے مصالحہ جات کی من مانی قیمتوں پر فروخت

کراچی:  ہر سال کی طرح امسال بھی سبزی فروشوں نے ہرے مصالحہ جات کی من مانی قیمتوں پر فروخت کی روایت قائم رکھی اور حسب معمول شہری انتظامیہ غفلت کی نیند سوتی رہی گراں فروشوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی سبزی فروشوں نے بارشوں اور ترسیل کے مسائل کو جواز بناکر منہ مانگے دام وصول کیے۔

مہنگائی کا سلسلہ عید سے دو روز قبل ہی شروع ہوگیا ادرک لہسن 100 سے 120 روپے کلو اضافہ سے 400 روپے کلو قیمت فروخت کیے گئے، ٹماٹر عید سے قبل 40 سے 50 روپے کلو قیمت پر فروخت ہورہا تھا جو عید کے پہلے دوسرے دنوں میں 80 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔

دھنیے کی 10 روپے والی گڈی کی قیمت 40 روپے تک وصول کی گئی پیاز 70 سے 80 روپے کلو فروخت کی گئی لیموں کی قیمت عید الفطر کے بعد 40 روپے سے 50 روپے پاؤ تھی جو عید الاضحی پر ایک بار پھر 70 سے 80 روپے پاؤ تک پہنچ گئی۔

سبز مرچ  بھی 60 سے 70 روپے پاؤ فروخت کی گئی کھیر ے کی قیمت نے 40 روپے اضافہ سے سینچری پوری کرلی سلاد کے پتے اور سلاد کے دیگر لوازمات بھی من مانی قیمتوں پر فروخت کیے گئے، سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ہرے مصالحہ جات کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا جس سے منڈی میں بھی تھوک قیمت بڑھ گئی ہے۔

The post سبزی فروشوں کی ’’لوٹ مار‘‘ ہرے مصالحہ جات کی من مانی قیمتوں پر فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/33wNfD2