جانوروں کا خون زیر زمین جانے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جانوروں کا خون زیر زمین جانے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

کراچی: شدید بارشوں کے نتیجے میں جمع پانی میں قربانی کے جانوروں کا خون شامل ہوکر زیرزمین (بورنگ)کے کنوؤں میں چلاگیا جس کے نتیجے میں ہیضہ (ڈائریا) سمیت پیٹ کی دیگر بیماریوں پھیلنے کاخدشہ ہے۔

عید الاضحی پرسٹرکوںپرکی جانے والی قربانیوںکے نتیجے میں جانوروںکا خون بارش کے پانی میں شامل ہوکر زیرزمین بورنگ کے پانی میں چلاگیا ہے جس کے باعث بورنگ کے کنوؤں کاپانی پینے سے ہیضہ (ڈائریا) سمیت پیٹ کی دیگر بیماریوں پھیلنے کاخدشہ ہے۔

جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی، سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خادم قریشی کاکہناہے کہ جگہ جگہ جمع بارش کے پانی اوراس میں جانوروں کاخون شامل ہونے سے تعفن پھیل رہاہے۔

ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر مسعود سولنگی کنے کہاہے کہ جگہ جگہ  گندگی وظلاظت کے ڈھیر اوربارش کے جمع ہونے والے پانی میں قربانی کے جانوروںکا خون شامل ہونے سے کراچی   میں ڈائریا وبائی صورتحال اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مون سون موسم میں مکھیوں اور حشرات کی تیزی سے افزائش نسل ہوتی ہے جو کھانے پینے کی اشیا کوآلودہ کرتی ہیں ایسی آلودہ اشیا کے استعمال کرنے سے ڈائریاکا مرض لاحق ہوتا ہے کیونکہ موجودہ موسم ڈائریا کاہے،عوام تلی ہوئی چیزیں، باسی کھانے، گلے سٹرے پھل، آئس کریم گولے گنڈے اور بازار میں فروخت کی جانے والی برف ہرگز استعمال نہ کریں ۔

 

The post جانوروں کا خون زیر زمین جانے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Z4cuZV