ریکوڈک معاملہ: ٹیتھیان کمپنی پاکستان سے ہرجانے کی وصولی کیلیے امریکی عدالت پہنچ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ریکوڈک معاملہ: ٹیتھیان کمپنی پاکستان سے ہرجانے کی وصولی کیلیے امریکی عدالت پہنچ گئی

 اسلام آباد:  ریکوڈک معاملے پر ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان سے ہرجانے کی وصولی کے لیے امریکی عدالت پہنچ گئی ہے۔

ریکوڈک معاملے پر ٹیتھیان کاپر کمپنی (TCC)  پاکستان سے 6بلین ڈالر ہر جانے کی وصولی کے لیے امریکی عدالت پہنچ گئی ہے۔ عالمی مصالحتی ادارے (Global Arbitration Review (GAR) کے مطابق پاکستان کے خلاف کیس میں کامیابی کے بعد رواں ماہ کی 9تاریخ کو چلی کی اینٹوفاگسٹا (Antofagasta) اور کینیڈا کی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کمپنیوں کے مشترکہ وینچر ٹیتھیان نے ڈسٹرکٹ کو لمبیا کی عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے۔

رواں سال جولائی میں عالمی عدالت نے ریکوڈک معاملے پر پاکستان کیخلاف فیصلہ سنایا گیا تھا اور ٹیتھیان کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا گیا تھا۔

The post ریکوڈک معاملہ: ٹیتھیان کمپنی پاکستان سے ہرجانے کی وصولی کیلیے امریکی عدالت پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2N3aAGB