گیس چوری روکنے کیلیے صنعتی، تجارتی و سی این جی سیکٹر کی مانیٹرنگ شروع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گیس چوری روکنے کیلیے صنعتی، تجارتی و سی این جی سیکٹر کی مانیٹرنگ شروع

کراچی:  سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس چوری روکنے کیلیے صنعتی، سی این جی اور تجارتی سیکٹر کی تفصیلی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جوائنٹ لوڈ سروے کیلیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں میژرمنٹ، سیلز اور ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او ڈپارٹمنٹ کے نمائندے شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کی ٹیم نے کراچی میں2صنعتوں کا تفصیلی معائنہ کیاہے۔

میسرز حامد ٹیکسٹائل ملز اور میسرز حامد گارمنٹس کا معائنہ کیا گیا اورمزید کارروائی کے لیے انتظامیہ کو تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی۔ شکارپور ، میہڑ، رادھن، قاضی احمد، جیکب آباد ، نواب شاہ ، سکرنڈ اور کراچی غربی میں چھاپوں کی سیریز میں 60سے زائد غیر قانونی کلیمپس کو ہٹایا گیا۔

The post گیس چوری روکنے کیلیے صنعتی، تجارتی و سی این جی سیکٹر کی مانیٹرنگ شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/31bIpcA