کراچی: شہر قائد میں شدید بارش کے باعث کے الیکٹرک نے کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دے ڈالا ہے۔
کے الیکٹرک نے کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا ہے، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کئی جگہوں پر بجلی بند کردی گئی ہے، سیلابی پانی کے باعث تکنیکی عملے کو شدید دشواری کا سامنا ہے اور بجلی کی کچھ تنصیبات سیلابی پانی سے متاثر ہیں۔
The post کے الیکٹرک کا کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MbzNPH