کراچی: کراچی میں بارشوں کے جاری سلسلے سے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو اور مرمت کی قلعی کھل گئی۔
نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیرات میں مبینہ نااہلی اورغفلت نے کئی سوالیہ نشان کھڑے کردیے، بارش کے سبب نئی چھتیں برباد ہوگئیں اور وی آئی پی باکسزکی چھتیں ٹپکنے لگیں، تعمیرنوکے6 ماہ بعد ہی وی آئی پی باکسز ناکارہ ہوگئے، بیشتروی آئی پی باکسزمیں بارش کا پانی داخل ہوگیا، وی آئی پی باکسزکی فارسیلنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جبکہ کئی جگہوں سے چھت ہی اکھڑ گئی ہے،30وی آئی پی باکسز کی پی ایس ایل 4 کے موقع پر تعمیرنوکی گئی تھی۔
واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے منصوبے میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائدرقم خرچ کی جاچکی ہے جبکہ اس حوالے سے ابھی بہت کام باقی بھی ہے جس میں سیوریج کے نظام کی بہتری سرفہرست ہے۔
The post بارش سے نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیرنو کی قلعی کھل گئی، نئی چھتیں برباد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2KEgtr8