ناروے میں 65 سالہ پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اہلکار نے مسجد پر حملے کو ناکام بنادیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ناروے میں 65 سالہ پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اہلکار نے مسجد پر حملے کو ناکام بنادیا

اوسلو: ناروے کی ایک مسجد میں سفید فام دہشت گرد کو فائرنگ کرنے سے قبل دبوچ کر درجنوں نمازیوں کی جان بچانے والے 65 سالہ بزرگ محمد رفیق پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ اہلکار ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل اوسلو کی ایک مسجد میں شدت پسند مسلح سفید فام حملہ آور نے گھس کر فائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی جسے مسجد میں موجود ایک پاکستانی بزرگ نمازی نے پکڑ لیا اور پولیس کے آنے تک قابو میں رکھا۔ مسجد میں عید کے اجتماع کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔

تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سفید فام مسلح نوجوان کے خونی عزائم کو ناکام بنانے والے پاکستانی بزرگ محمد رفیق پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ ملازم ہیں۔ محمد رفیق نے بہادری اور جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

تفتیشی حکام نے حملہ آور 20 سالہ نوجوان کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے اس کی سوتیلی بہن کی لاش بھی ملی ہے جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف بہن کے قتل اور مسجد پر حملے کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم نے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ ملزم سفید فام کی حاکمیت اور فوقیت پر یقین رکھتا ہے اور طاقت کے بل پر غیر سفید فاموں پر غلبے کی خواہش کا پرچاری ہے، ملزم ناروے کا ہی شہری ہے اور نازی ازم سے بھی متاثر ہے۔

The post ناروے میں 65 سالہ پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اہلکار نے مسجد پر حملے کو ناکام بنادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2YYu8hN