انگلش ٹی 20، محمد حفیظ کو مڈل سیکس میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی جگہ مل گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

انگلش ٹی 20، محمد حفیظ کو مڈل سیکس میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی جگہ مل گئی

لندن: پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو انگلش ٹی 20 میں مڈل سیکس میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی جگہ مل گئی۔

محمد حفیظ انگلش ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلیے مڈل سیکس کو جوائن کریں گے، انھیں ابراہم ڈی ویلیئرز کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا، جنوبی افریقی بیٹسمین اب آخری دو گروپ اسٹیج میچز اور ناک آؤٹ میں رسائی کی صورت میں دستیاب ہوں گے۔

محمد حفیظ پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے تاہم اس سے قبل وہ 2004 اور 2005 میں لیور پول لیگ کی صورت میں انگلینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

 

The post انگلش ٹی 20، محمد حفیظ کو مڈل سیکس میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی جگہ مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2YOT93O