اسلام آباد: مون سون بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 161 ہوگئی جبکہ 137 زخمی ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی پاکستان (این ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 54 بچے، 35 خواتین اور 72 مرد شامل ہیں، جبکہ 320 مکانات، 53 دکانوں، 4 مساجد، 14 پل، 3 پاور ہاؤسز اور 34 سڑکوں کو نقصان پہنچا۔
سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخواہ میں ہوا جہاں 56 افراد جاں بحق ، 57 زخمی ہوئے جبکہ 88مکانات،ایک مسجد،3 پل،2دکانیں،3 بجلی گھر اور1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا۔
آزاد کشمیر میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے، 13 زخمی ہوئے جبکہ 101 مکانات43دکانیں،3مساجد اور1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔
پنجاب میں 27 افراد کی جانیں گئیں، 36 افراد زخمی ہوئے جبکہ 33 مکانات کو نقصان پہنچا۔ سندھ میں 23 افراد موت کا شکار اور 12 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 33 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
بلوچستان میں12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی، گلگت بلتستان میں 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی جبکہ اسلام آباد میں بھی 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
The post مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 161 افراد ہلاک، 137 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HfniP5