اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی معمولی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کا تسلسل قائم رہا جب کہ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر تنزلی کا شکار ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کی31700پوائنٹس کی حدبھی گرگئی۔ مندی کے باوجود 51فیصد حصص کی قیمتیں بڑھیں لیکن سرمایہ کاروں کے مزید 44 ارب 74 کروڑ 86 لاکھ 40 ہزار 677 روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تازہ سرمایہ کاری انتہائی محدود ہوگئی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کو آنے والے مہینوں میں شرح سودمزید بڑھنے اور مہنگائی بڑھنے کے خدشات ہیں۔مجموعی طورپر5کروڑ 12 لاکھ 88 ہزار 820حصص کے سودے ہوئے ۔کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 314کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 160 کے بھائو میں اضافہ، 134کے داموں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

دوسری جانب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید40پیسے کی کمی واقع ہوئی اور ڈالر کے ریٹ 160روپے45پیسے سے گھٹ کر 160 روپے 05پیسے ہوگئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کے اوپن ریٹ 160روپے60پیسے سے گھٹ کر 160 روپے30پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

The post اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2yrgF7s