عالمی ادارہ صحت ایچ آئی وی کے علاج کیلیے دوا رواں ماہ محکمہ صحت سندھ کے حوالے کرے گا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عالمی ادارہ صحت ایچ آئی وی کے علاج کیلیے دوا رواں ماہ محکمہ صحت سندھ کے حوالے کرے گا

کراچی: عالمی ادارہ صحت ایچ آئی وی (وائرس) میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلیے دوا اے آر وی (اینٹی ریٹروول ڈرگ) کی پہلی کھیپ رواں ماہ کے اختتام میں محکمہ صحت سندھ کے حوالے کرے گا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایچ آئی وی کی اسکریننگ کیلیے مزید 50 ہزار نئی کٹس بھی فراہم کی جائیں گی جس کے ذریعے سندھ بھر میں ضلع سطح پر ایچ آئی وی کی اسکریننگ کی جا سکے گی۔

سندھ میں ایچ آئی وی کے کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کیلیے وزیر صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت سے مدد مانگی تھی اور عالمی ادارہ صحت نے سندھ میں ایچ آئی وی کی روک تھام اور اسکریننگ کیلیے محکمہ صحت سندھ کی مدد کا فیصلہ کیا تھا جس کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت رواں ماہ ایچ آئی وی (وائرس) میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلیے استعمال کی جانے والی دوا اینٹی ریٹروول ڈرگ محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردے گا۔

The post عالمی ادارہ صحت ایچ آئی وی کے علاج کیلیے دوا رواں ماہ محکمہ صحت سندھ کے حوالے کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y95VsI