لسیتھ مالنگا شاندار انداز میں ون ڈے کرکٹ سے رخصت، ساتھیوں کا گارڈ آف آنر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لسیتھ مالنگا شاندار انداز میں ون ڈے کرکٹ سے رخصت، ساتھیوں کا گارڈ آف آنر

کولمبو: سری لنکن اسٹار لیستھ مالنگا ون ڈے کرکٹ سے شاندار انداز میں رخصت ہو گئے۔

بنگلادیش سے سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکن اسٹار لیستھ مالنگا کو ون ڈے کرکٹ سے شاندار انداز میں رخصت کر دیا گیا۔ اس موقع پر آرپریما داسا اسٹیڈیم کو بڑے خوبصورت انداز میں سجایاگیا تھا اور ان کی بڑی تصاویر اور کٹ آؤٹ گراؤنڈ میں مختلف مقامات پر آویزاں کیے گئے، میچ کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا اہتمام بھی کیاگیا، ساتھی کھلاڑیوں نے مالنگا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

انھوں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 38 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، مالنگا نے کیریئر کا اختتام 226میچز میں 338وکٹوں کے ساتھ کیا، حالیہ سیریز کے دیگر 2 میچز میں رائٹ آرم پیسر ڈوسان شناکا سری لنکا کی نمائندگی کریں گے۔

مالنگا جاتے جاتے بھی سری لنکا کو فتح کا تحفہ دے گئے

لیستھ مالنگا جاتے جاتے بھی سری لنکا کو فتح کا تحفہ دے گئے، انھوں نے اپنے الوداعی میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں، پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلادیش کو91 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،فاتح ٹیم کے کوشل پریرا نے سنچری بنائی جبکہ نوان پردیپ نے بھی3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

ناکام سائیڈ کے مشفیق اور صابررحمان کی نصف سنچریاں کسی کام نہ آئیں۔

سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیتنے پر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،ٹیم نے کوشل پریرا کی برق رفتار سنچری سے تقویت پاکرمقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 314 رنز بنائے، پریرا نے17چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 99 گیندوں پر111رنز اسکور کیے، یہ ان کی پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری ثابت ہوئی، پریرا کو 49 کے انفرادی اسکور پر ایک چانس ملا، تھرڈ امپائر نے شفیع کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ کا فیصلہ تبدیل کردیا۔

پریرا اورکرونارتنے کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے 97 رنز کی شراکت داری بنی۔ اس میں کرونا رتنے کا حصہ 36رنز رہا، پریرا نے پھر تیسری وکٹ کیلیے کوشل مینڈس کے ساتھ مزید100 رنز کا اضافہ کیا، مینڈس 43رنز بناکر پویلین واپس لوٹے،اس سے قبل مینڈس کو28 کے اسکور پر موقع میسر آیا، جب سومیہ سرکار کی گیند پر محموداللہ نے کیچ ڈراپ کردیا،میتھیوز 48 اور تھریمانے 25 رنز بناکر نمایاں رہے، شفیع الاسلام نے 3 اور مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جوابی اننگز میں بنگال ٹائیگرز 41.4 اوورز میں 223 رنز پر حوصلہ ہارگئے، مشفیق 67 اور صابر رحمان 60 رنز کی کاوشیں ٹیم کو فتح دلانے کیلیے ناکافی ثابت ہوئیں، ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کے 14 ویں کپتان کا اعزاز پانے والے تمیم اقبال صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، نووان پردیپ اور لسیتھ مالنگا نے3،3 وکٹیں لیں، دھنن جایا ڈی سلوا نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

The post لسیتھ مالنگا شاندار انداز میں ون ڈے کرکٹ سے رخصت، ساتھیوں کا گارڈ آف آنر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2ZkmuiU