تیزلہروں کے باعث سبزکچھوا سی ویو کے ساحل پر آگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تیزلہروں کے باعث سبزکچھوا سی ویو کے ساحل پر آگیا

کراچی: تیز لہروں کی دوش پرگرین ٹرٹل(سبز کچھوا)بھی سی ویوکے ساحل پرآگیا جب کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے سبزکچھوے کوہاکس بے کے سمندر پربننے والے (ویٹ لینڈ سینٹر) کے سمندر میں چھوڑدیا۔

اتوارکی صبح سی ویو کے ساحل پر ایک بڑے سائز کا گرین ٹرٹل(سبز کچھوا)سمندر کی بلند لہروں کے بہاؤ کے سبب سی ویو کے ساحل پر آگیا جسے موقع پر موجود ڈبلیوڈبلیو ایف کی ٹیم کی جانب سے متعدد بار سمندر میں دھکیلا گیا تاہم بلند وبالا لہروں کی وجہ سے کچھوا واپس ساحل پر آجاتا تھا۔

بعدازاں ڈبلیوڈبلیو ایف نے کچھوے کو سی ویو کے ساحل سے ہاکس بے کے سمندر پر بنے ویٹ لینڈ سینٹر(کچھوؤں کے افزائش کے مقام ) منتقل کیا اور وہاں پر سبزکچھوے کو پانی میں چھوڑ دیا گیا جو تیرتا ہوا سمندر میں چلا گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر معظم خان کے مطابق گرین ٹرٹل (سبز کچھوا) پاکستانی سمندروں میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے جبکہ نادرونایاب نسل کے اس کچھوے کے تحفظ کے لیے دنیا بھر میں کاوشیں ہورہی ہیں۔

معظم خان کے مطابق سبزکچھوا دھوپ برادشت نہیں کرسکتا اور تیز دھوپ اورگرمی میں اس کی فوری موت واقع ہوجاتی ہے ، سبزکچھوے کے تحفظ کے لیے ڈبیلو ڈبیلو ایف نے ماہی گیروں اور ساحلی مقامات پر آباد برادریوں کو خصوصی تربیت فراہم کی ہے ۔

 

The post تیزلہروں کے باعث سبزکچھوا سی ویو کے ساحل پر آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LSgWYX