سندھ میں لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے ٹاسک فورس تشکیل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ میں لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے ٹاسک فورس تشکیل

کراچی:  سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے سندھ بھر میں قائم لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی تشکیل کردہ 11 رکنی ٹیم میں ڈاکٹر رومانیہ حسن، ڈاکٹر عافیہ ظفر، ڈاکٹر اظہار حسین، ڈاکٹر ارم خان، پروفیسر نائیلہ طارق، ڈاکٹر فرحان عیسی، رانا آصف (ایڈووکیٹ)، ڈاکٹر کہکشاں ظفر، ڈاکٹر رضا کاظمی، ڈاکٹر ایاز مصطفی اور ڈاکٹر فائضہ بھٹو شامل ہیں۔

11 رکنی ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر منہاج قدوائی کی سربراہی میں لیبارٹریوں کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ہوا، جس میں لیبارٹریوں کے معیار کو بہتر بنانے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

The post سندھ میں لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے ٹاسک فورس تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y6JwfD