عید پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی سمیت متعدد اشیا سستی کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عید پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی سمیت متعدد اشیا سستی کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے عید پیکیج کے تحت ملک بھر کے اسٹوروں پر گھی، آئل، مصالحہ جات سمیت مختلف برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا.

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں عید پیکیج پر ورکنگ جاری ہے، عید پیکیج کے تحت گھی، آئل، مصالحہ جات سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، عید پیکیج 5 اگست سے عید قربان کے اختتام تک جاری رہے گا، گھی آئل کی قیمت میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کا امکان ہے، 400 گرام میکرونی پر 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

برانڈڈ مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائیگی، 50 گرام بریانی مصالحہ کی قیمت میں 2 سے 3 روپے کمی ، 50 گرام چپلی کباب مصالحہ کی قیمت میں 2 سے 3 روپے، 50 گرام گرم مصالحہ کی قیمت میں 4 روپے، 50 گرام پائے اور نہاری مصالحہ کی قیمت میں بھی 3 روپے، 50 گرام چاٹ مصالحہ کی قیمت میں1 سے 2 روپے کمی کا امکان ہے۔

اسی طرح 200 گرام سرخ مرچوں کی قیمت میں5 روپے تک کمی کا امکان ، 50گرام زیرہ پاؤڈر کی قیمت میں 2 روپے تک کمی کا امکان ہے،1 کلو مکس اچار کی قیمت میں 10 روپے کمی کا امکان ہے جبکہ ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 5 روپے تک کمی کے علا وہ متعدد اشیا کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر عید پیکیج 5 اگست سے عید قربان کے اختتام تک جاری رہے گا۔

The post عید پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی سمیت متعدد اشیا سستی کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2yr53Bi