افغان فیملی کے ساتھ کرکٹ، مورگن نے راشد خان کا دل بھی جیت لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغان فیملی کے ساتھ کرکٹ، مورگن نے راشد خان کا دل بھی جیت لیا

 لندن:  انگلش کپتان ایون مورگن نے افغان فیملی کے ساتھ کرکٹ کھیل کر افغانستان کے نئے قائد راشد خان کا بھی دل جیت لیا۔

ایون مورگن نے ایک افغان فیملی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، انھوں نے ان کی درخواست پر ساتھ کرکٹ کھیلی، جس پر راشد خان نے انھیں ’لیجنڈ‘ قرار دیا۔

یاد رہے کہ مورگن کی قیادت میں انگلینڈ نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ میگا ایونٹ میں مایوس کن مہم کے بعد گلبدین نائب کی جگہ راشد خان کو افغان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

The post افغان فیملی کے ساتھ کرکٹ، مورگن نے راشد خان کا دل بھی جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2MakNAw