جنگلات کیس، سندھ حکومت کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کا عدم اطمینان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جنگلات کیس، سندھ حکومت کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کا عدم اطمینان

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے جنگلات سے متعلق کیس میں سندھ حکومت سے 3 ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔

قائم مقام چیف جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیس نیب کو بھجوانے کا  عندیہ دیدیا، جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ جنگلات کی زمین واگزار کرانے کا حکم پہلے ہی دے چکے ہیں، فیصلے کی آخری لائن آپ کو یاد رہے گی۔

عدالتی حکم کے بعد تحقیقاتی ادارے جانیں اور سندھ حکومت، پیشرفت رپورٹ میں لکھا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کا انتظار ہے، اس معاملے میں ایڈووکیٹ جنرل وزیراعلی سے بات کریں، درخت لگانے میں سندھ حکومت کو آخر کیا مسئلہ ہے؟ جنگلات اس کی ترجیحات میں شامل نہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا سندھ حکومت آخر فیصلہ کیوں نہیں کر پا رہی؟ چیف کنزویٹو آفیسر نے کہا کہ فیصلوں میں تاخیر سے عملہ غیرمحفوظ ہو رہا ہے۔

The post جنگلات کیس، سندھ حکومت کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کا عدم اطمینان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MrjTQh