آرمی چیف کا امریکی وزارت خارجہ کا دورہ، علاقائی سیکیورٹی اور افغان عمل پر تبادلہ خیال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آرمی چیف کا امریکی وزارت خارجہ کا دورہ، علاقائی سیکیورٹی اور افغان عمل پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس کے دوران علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے امریکی وزارت خارجہ کے دورے کے دوران امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد پر مشتمل تعلقات پاکستان کے لیے اہم ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پینٹاگون کادورہ بھی کیا جہاں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف جنرل اسٹاف جوزف ڈنفورڈ نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کوپینٹاگون آمد پرگارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ اور چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی جب کہ سیکیورٹی اور دو طرفہ عسکری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمرباجوہ کی قائم مقام امریکی وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی جس میں افغان عمل اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو ہوئی، گفتگو کے دوران امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی عسکری قیادت افغان امن عمل میں پاکستان کےکردارکی معترف ہے۔

آرمی چیف نے آرلنگٹن نیشنل قبرستان کا بھی دورہ کیا، جہاں خصوصی تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے، آرمی چیف نے امریکی قومی ہیروز کوخراج عقیدت پیش کیا۔

The post آرمی چیف کا امریکی وزارت خارجہ کا دورہ، علاقائی سیکیورٹی اور افغان عمل پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZhVYGV