چائے کی پالیاں دیر سے دھونے پر مالک نے ملازم پر گرم چائے پھینک دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چائے کی پالیاں دیر سے دھونے پر مالک نے ملازم پر گرم چائے پھینک دی

کراچی:  نارتھ ناظم آباد میں چائے کی پالیاں دیر سے دھونے پر ملازم لڑکے پر گرم چائے پھینکنے والے ہوٹل کے مالک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او حیدری ندیم صدیقی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوعمر لڑکا سینے پر گرم چائے پھینکے جانے کے باعث جھلسا ہو دکھائی دیا جبکہ چائے کا ہوٹل نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں واقع ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک احسان اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ گرم چائے سے جھلسنے والے نوعمر لڑکے بخت علی کو طبی امداد کیلیے اسپتال بھیج دیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

The post چائے کی پالیاں دیر سے دھونے پر مالک نے ملازم پر گرم چائے پھینک دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YccH1L