شیخو پورہ میں ٹرک رکشہ اور بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شیخو پورہ میں ٹرک رکشہ اور بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

فاروق آباد / شیخوپورہ: بھکھی اسٹاپ پر ٹرک، رکشہ اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد روڑ بھکھی سٹاپ پر ٹرک، رکشہ اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی ٹیم نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ اعظم ولد عارف 4 سالہ مہوش دختر اعظم، 60 سالہ حلیمہ بی بی زوجہ عارف سکنہ مکی 525، 34 سالہ نذر اور30 سالہ آمنہ زوجہ نذر سکنہ ناظر لبانہ جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ ذیشان، 28 سالہ عاشق، 4 سالہ عذرا بی بی اور 26 سالہ رضیہ بی بی شامل ہیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، پولیس نے ضروری شروع کر دی۔

ادھر سرگودھا کے قریب ریلوے لائن پار کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق جبکہ 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ کا رہائشی اقبال، اس کی40 سالہ اہلیہ زینب اور 8 سالہ بھانجہ نعمان علی نواحی چک نمبر 136 ٹوبی کے قریب ساندل ایکسپریس کی زد میں آ گئے، زینب بی بی موقع پرجبکہ اس کا شوہر اسپتال میں دم توڑ گیا، زخمی بچے کی تحصیل اسپتال سلانوالی میں حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

The post شیخو پورہ میں ٹرک رکشہ اور بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZjzIw3