عالمی ادارہ صحت نے سندھ حکومت کو 50 ہزار ایچ آئی وی تشخیصی کٹس فراہم کر دیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عالمی ادارہ صحت نے سندھ حکومت کو 50 ہزار ایچ آئی وی تشخیصی کٹس فراہم کر دیں

کراچی: صوبائی حکومت کو ایچ آئی وی کی تشخیص کے لیے 50 ہزار پری کوالیفائیڈ کٹس فراہم کی گئی ہیں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے عالمی ادارہ صحت کے وفد نے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد سلیم سیف الماندھری کی سربراہی میں گورنرہاؤس میں ملاقات کی، وفد میں ڈائریکٹر پروگرام مینجمنٹ ڈاکٹر فرح احمد حاجی الکیبی ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ پاکستان ڈاکٹر پیتھا ماہی پاتا، ہیڈ آف سب آفس سندھ ڈاکٹر سائرہ سلمان اور ڈاکٹر خان اچکزئی شامل تھے۔

وفد نے گورنرسندھ کو صوبے میں ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کی روک تھام میں عالمی ادارہ صحت حکومت پاکستان اور حکومت سندھ کی درخواست پر محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، اور ایڈز کے تدارک اور روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ہیپاٹائٹس کی ابتدائی مرحلے پر تشخیص اور اس کے علاج کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں حال ہی میں صوبائی حکومت کو ایچ آئی وی کی تشخیص کے لیے 50 ہزار پری کوالیفائیڈ کٹس فراہم کی گئی ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ سندھ کے دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی ایچ آئی وی کی تشخیص کے لیے کٹس بھی فراہم کررہے ہیں لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کی تشخیص کے بعد سامنے آنے والے افراد میں زیادہ تعدا د2 سے 5 سال کے بچوں کی ہے جن کے لیے دوائیں فراہم کی جارہی ہیں۔

گورنرسندھ نے عالمی ادارہ صحت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے وفد کو خرج تحسین پیش کیا با الخصوص لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ اور روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات اہم ہیں انھوں نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد کو علاج کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال اور دواؤں کی تسلسل کے ساتھ فراہمی سے انھیں صحت مند زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس کی روک تھا م کے ساتھ ساتھ ان امراض سے متعلق آگاہی مہم بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس ضمن میں ملک کے دور افتادہ علاقوں میں ڈبلیو ایچ او کی خدمات اہم ثابت ہوسکتی ہے، گورنرسندھ نے کہا کہ طب کے شعبے سے وابستہ افراد کو جدید تربیت کی فراہمی بھی ان امراض کی روک تھام میں موثر اور مددگار ثابت ہوگی۔

The post عالمی ادارہ صحت نے سندھ حکومت کو 50 ہزار ایچ آئی وی تشخیصی کٹس فراہم کر دیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LQuCEm