قندھار میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قندھار میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان فوجی نے فائرنگ کرکے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں پیش آیا۔ جوابی فائرنگ سے حملہ آور افغان فوجی زخمی ہوگیا ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے اسے اندرونی حملہ قرار دیا ہے۔

نیٹو کے آپریشن ریزولوٹ سپورٹ کے مطابق رواں سال افغانستان میں حملوں کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ 2020 تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

The post قندھار میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2MqG09A