محمد عامر والدہ کی آخری یادوں سے تحریک پاکر بھارت کو نشانہ بنانے کیلیے تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

محمد عامر والدہ کی آخری یادوں سے تحریک پاکر بھارت کو نشانہ بنانے کیلیے تیار

مانچسٹر: فاسٹ بولر محمد عامر اپنی والدہ کی آخری یادوں سے تحریک پاکر بھارت کو نشانہ بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔

محمد عامر کہتے ہیں کہ میری والدہ ہمیشہ ٹی وی کے آگے جم کر بیٹھ جاتیں اور میرے لیے دعائیں کرتیں، ان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی تھی کہ میں ہر میچ میں 5 وکٹیں لیں، جب میں نے آسٹریلیا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تو ان کی باتیں یاد کرکے روپڑا، میں بھارت کے خلاف بھی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

پیسر کا مزید کہنا تھا کہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے تمام میچز ہمارے لیے ایک جیسے ہوتے ہیں مگر اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ہماری ٹیم کی جو پوزیشن ہے اس کی وجہ سے ہم پر اس مقابلے میں کامیابی کیلیے دباؤ ہوگا۔

 

The post محمد عامر والدہ کی آخری یادوں سے تحریک پاکر بھارت کو نشانہ بنانے کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2MPXw90