پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط بحالی کی پہلی اینٹ رکھ دی گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط بحالی کی پہلی اینٹ رکھ دی گئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی کے لیے پہلی اینٹ رکھ دی گئی ہے۔

بھارتی بورڈ نے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے اپنی حکومت سے اجازت طلب کرلی ہے، آئی سی سی ویمن چمپیئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز جولائی سے نومبر تک کسی بھی وقت شیڈول ہے، یہ سیریز ویمن ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائز کا بھی فیصلہ کرے گی، اس سیریز کی میزبانی بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرنی ہے، جس کے لیے پہلے مرحلے میں اسے حکومت کی جانب سے کلیئرنس درکار ہے۔

اجازت ملنے کی صورت میں بھارتی بورڈ آئی سی سی کو آگاہ کرے گا، جس کے بعد دونوں ممالک کے بورڈ اس سیریز کی تاریخیں طے کریں گے، بھارتی حکومت کی جانب سے انکار کی صورت میں سیریز فورفیٹ کرنے پر بھارتی ٹیم کو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑسکتاہے۔

مینز کرکٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان 6 سال سے سیریز التوا کا شکار ہے، ویمن سیریز کی بحالی سے مینز کرکٹ  کے راستے بھی کھل سکتےہیں۔

 

The post پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط بحالی کی پہلی اینٹ رکھ دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2WwiWN5