سپریم کورٹ کی نئی کازلسٹ جاری، جسٹس فائز عیسیٰ کسی بینچ کا حصہ نہیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ کی نئی کازلسٹ جاری، جسٹس فائز عیسیٰ کسی بینچ کا حصہ نہیں

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے10سے 12جون کیلیے بینچوں کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا۔

رواں ہفتے اسلام آباد میں6 بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس فائز عیسٰی کسی بنچ کا حصہ نہیں ہیں، سپلیمنٹری کاز لسٹ میں ہائوسنگ فانڈیشن کے کیس کی سماعت کیلیے خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس نے پیر کے روز 12بجے کیس کی سماعت کرنا تھی تاہم جسٹس فائز عیسیٰ کی عدم دستیابی کے باعث خصوصی بنچ سماعت نہ کر سکا۔

دوسری جانب جمعہ14 جون کو جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں حکومتی ریفرنس کی سماعت ہوگی جس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔

The post سپریم کورٹ کی نئی کازلسٹ جاری، جسٹس فائز عیسیٰ کسی بینچ کا حصہ نہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2MFrwVh