پنجاب میں ’ٹیلی میڈیسن سروس‘ شروع کرنے کی منظوری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب میں ’ٹیلی میڈیسن سروس‘ شروع کرنے کی منظوری

 راولپنڈی:  پنجاب میں غریب اور مستحق شہریوں کیلیے مفت علاج کی ’ٹیلی میڈیسن سروس‘ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

لوگ گھر بیٹھے اپنا اور اپنے پیاروں کاعلاج اپنی مرضی کے ڈاکٹرسے آن لائن علاج کراسکیں گے ۔ وہ ان کامعائنہ کرائیں گے اوردوا تجویز کریں گے۔ یہ آزمائشی منصوبہ رواں سال کے آغاز میں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں شروع کیا گیا۔

جس کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راولپنڈی کے ’ماں بچہ‘ اسپتال کی طرز پر لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور سرگودھا میں بھی ایسے اسپتال بنانے کی منظوری دے دی گئی جس کے لیے بجٹ میں 17.5کے فنڈمختص کیے جائیں گے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں میں بہتری لائی جائے گی۔

The post پنجاب میں ’ٹیلی میڈیسن سروس‘ شروع کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WuejOs