منچلوں نے ندی نالوں میں نہانے پر پابندی ہوا میں اڑا دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

منچلوں نے ندی نالوں میں نہانے پر پابندی ہوا میں اڑا دی

کوئٹہ: عید الفطر کے موقع پر بولان اور پیر غیب کے ندی نالوں میں نہانے اور کھیل کود پر پابندی کو منچلوں نے ہوا میں اڑادیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بولان اور پیر غیب کے مقام پر پانی میں کھیل کود و تیراکی پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم عوام نے تفریحی مقامات کی کمی کے باعث اسے ہوا میں اڑا دیا ہے۔

لوگوں کی ٹولیاں عید کی چھٹیاں دوبالا کرنے ندی نالوں کا رخ کررہی ہیں۔ جب کہ سول سیکیورٹی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بولان و پیر غیب کی ندی میں نہاتے ہوئے کئی جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

The post منچلوں نے ندی نالوں میں نہانے پر پابندی ہوا میں اڑا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2XB9cxD