کراچی میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی

 کراچی: شہر قائد میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں پر محدود ہوگئے ہیں۔

کراچی اور گرد و نواح میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی اور ہوا میں نمی کا زیادہ تناسب ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 43 ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔ عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی صبح سویرے سے ہی اپنا اثر دکھارہی ہے۔

شدید گرمی کے باعث لوگوں نے اپنی سرگرمیاں محدود کردی ہیں، لوگ عزیز و اقارب سے ملاقاتوں، دعوتوں میں شرکت اور تفریحی مقامات پر دن کے وقت جانے کے بجائے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ دن کی ضیافتوں کے بجائے رات کی دعوتوں اور سیر سپاٹے ہورہے ہیں۔

شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین طب کا کہنا ہے کہ عوام دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ مرغن کھانوں کے بجائے ہلکے پھلکے کھانوں کو ترجیح دیں ، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور اگر گھر سے باہر نکلنا پڑے تو سر ڈھانپ لیں یا سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق گرمی کی لہر مزید 2روز جاری رہے گی۔

 

The post کراچی میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Xs85A0