نوازشریف کواہل خانہ سے نہ ملنے دینےسےعمران خان کی نااہلی کم نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نوازشریف کواہل خانہ سے نہ ملنے دینےسےعمران خان کی نااہلی کم نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو گھر والوں سے نہ ملنے دینے سے عمران خان کی نالائقی کم نہیں ہوگی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عید کے آخری دن بھی عمران خان نے نواز شریف کو اْن کی والدہ اور بیٹی سے نہ ملنے دیا، عمران صاحب چلیں آپ کی عید تو مکمل ہو گئی کہ نواز شریف اپنی والدہ ، بیٹی اور گھر والوں سے نہ مل سکے، نواز شریف کو اپنے گھر والوں سے نہ ملنے دینے سے آپ کی نااہلی اور نالائقی کم نہیں ہو گی۔ آپ نواز شریف سے اپنی نالائقی اور نااہلی کا بدلہ لے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے گھر والوں سے نہ ملنے دینے سے ترقی کی شرح 5.8 فیصد اور مہنگائی 3 گْنا کم نہیں ہو سکتی ، نوازشریف نے کھربوں کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے اور ایک روپے کی کرپشن کا الزام تک نہ لگ سکا، نواز شریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ عمران خان ووٹ چور، نالائق ، نااہل اور جھوٹے ہیں، نواز شریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ عمران خان 11 ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا سکتے۔ نواز شریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ عمران خان گیس میں 150فیصد اور بجلی کی قیمت میں 30فیصد اضافہ واپس نہیں کرسکتے،نوازشریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنا تھا۔ عمران خان یاد رکھیں کہ ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے۔

The post نوازشریف کواہل خانہ سے نہ ملنے دینےسےعمران خان کی نااہلی کم نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2EV7L5G