پائلٹوں کے عالمی تنظیم کے اہم اجلاس میں پاکستانی کپتانوں کی تعریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پائلٹوں کے عالمی تنظیم کے اہم اجلاس میں پاکستانی کپتانوں کی تعریف

کراچی:  برلن میں پائلٹوں کے عالمی تنظیم کے اہم اجلاس میں پاکستانی کپتانوں کے کردار کی تعریف کی گئی۔

ترجمان پاکستان ائرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے مطابق بین الاقوامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیپٹن چاکرعلی شاہ اورریحان حقی نے کی،اجلاس میں دنیا بھر کے 100سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔

ترجمان پالپا کے مطابق ریجنل ایوی ایشن کی ترقی کے لیے بھارت کی طرف سے پاکستانی کپتانوں کے مثبت کردار کو سراہا گیا۔ اس اجلاس کی سب سے اہم بات یہ رہی کہ بھارتی پائلٹوں کی نمائندہ تنظیم (کچھ وجوہ کی بنا پر اجلاس میں شریک نہ ہوسکی) نے اجلاس میں ووٹ ڈالنے کے لیے نمائندگی پاکستانی پائلٹوں کوسونپی۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن(ایفالپا) کے صدر جیک نسٹر نے بھارت، پاکستان کے درمیان تنائو کے باوجود عالمی ایوی ایشن میں متوازن رویے کو مستحسن قراردیا۔

The post پائلٹوں کے عالمی تنظیم کے اہم اجلاس میں پاکستانی کپتانوں کی تعریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2wCisWm