زیرو ریٹنگ سہولت ختم کرنے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کا احتجاج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زیرو ریٹنگ سہولت ختم کرنے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کا احتجاج

کراچی:  آئی ایم ایف کی شرائط کی پاسداری میں زیروریٹڈ برآمدی شعبوں پر سیلز ٹیکس کے مجوزہ نفاذ اور زیرریٹنگ کی سہولت ختم کرنے کے خلاف ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں نے احتجاجی مہم کا آغاز کردیا۔

زیروریٹڈ سیکٹر کے نمائندوں نے سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، ملتان ودیگر صنعتی علاقوں سمیت کراچی بھر میں زیروریٹنگ سہولت کے خاتمے اور ان شعبوں کی برآمدات پر مجوزہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجی بینرز آویزاں کردیے۔

ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندوں نے حکومت پر واضح کیاہے کہ زیروریٹنگ کی سہولت کے خاتمے اور سیلزٹیکس کے نفاذ سے چھوٹی ودرمیانی درجے کی تمام صنعتیں بند ہوجائیںگی جبکہ دیگر برآمدی صنعتوں کا رننگ کیپٹل متاثرہوگا جس سے برآمدات میں 30تا40فیصد کمی اور برآمدی شعبوں کاسیلز ٹیکس ریفنڈز کی مد میں سالانہ 344 ارب روپے کا سرمایہ منجمد ہوجائے گا۔

کراچی چیمبر آف کامرس، وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان کی عمارتوں کے باہر شاہراہ فیصل، کلفٹن، سندھ سیکریٹریٹ، سندھ اسمبلی کے باہر اور پانچوں صنعتی علاقوں میں سیاہ رنگ کے احتجاجی بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں جس میں پاکستانی برآمدات کو بچانے کے لیے نوپے منٹ نوریفنڈ کا نظام جاری رکھنے، ملکی برآمدات میں 60فیصد سے زائد حصے کے حامل 5 شعبوں کی زیروریٹنگ کو چھیڑنا کس بات کی نشاندہی کرتاہے جیسی تحریریں درج ہیں۔

احتجاجی بینرز میں حکومت پر واضح کیاگیاہے کہ عالمی سطح پر برآمدی شعبوں پر کوئی سیلزٹیکس عائد نہیں کیا جاتا۔ برآمدی مصنوعات چونکہ غیرملکیوں کے لیے ہوتی ہیں اس لیے ایسی مصنوعات پرکوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔ احتجاجی بینرز میں زیروریٹنگ سہولت کے خاتمے کو ملک دشمنی قرار دیا گیا ہے۔

The post زیرو ریٹنگ سہولت ختم کرنے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2QHCiZv