امیج رائٹس: سچن ٹنڈولکر کا آسٹریلین بیٹ بنانے والی کمپنی پر ہرجانے کا مقدمہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امیج رائٹس: سچن ٹنڈولکر کا آسٹریلین بیٹ بنانے والی کمپنی پر ہرجانے کا مقدمہ

سڈنی:  بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے امیج رائٹس سے متصادم ہونے پر آسٹریلین بیٹ مینوفیکچر پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ بیٹ ساز ادارہ 2016 سے سچن ٹنڈولکر کو ان کا نام استعمال کرنے کی رائلٹی نہیں دے رہا تھا، جو لگ بھگ 2 ملین ڈالر بنتے ہیں، لیکن انھوں نے ٹنڈولکر کو معاہدے کے مطابق رقم ادا نہیں کی۔

اگرچہ ستمبر2018 میں ٹنڈولکر نے مذکورہ ادارے سے رقم کا مطالبہ بھی کیا تھا جس پر ان کے نمائندگان نے معاہدہ ختم کردیا تھا لیکن اس کے بعد بھی مذکورہ کمپنی نے ٹنڈولکر کا نام استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔

The post امیج رائٹس: سچن ٹنڈولکر کا آسٹریلین بیٹ بنانے والی کمپنی پر ہرجانے کا مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2IgXqmH