قراقرم ایکسپریس فیصل آباد کے قریب پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمد رفت معطل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قراقرم ایکسپریس فیصل آباد کے قریب پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمد رفت معطل

فیصل آباد: کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس کے باعث ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ قراقرم ایکسپریس کو منزل مقصود کی جانب روانہ کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد اسٹیشن پر تعینات عملے کی غفلت کی وجہ سے ٹرینوں کا پٹری سے اترنا معمول بنتا جارہا ہے۔ایک ہفتے کے دوران فیصل آباد اسٹیشن ہی کے قریب ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

The post قراقرم ایکسپریس فیصل آباد کے قریب پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمد رفت معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2XvxLvF