زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ پر لگانے کے چکر میں ہیں، صمصام بخاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ پر لگانے کے چکر میں ہیں، صمصام بخاری

 لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری کا کہنا ہے کہ زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ لگانے کے چکر میں ہیں لیکن پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے۔

اوکاڑہ میں تقریب سے گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی اور نواز لیگ اپنی کرپشن کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، سزا یافتہ شخص کے جیل میں ہونے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، آصف زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کو داؤ لگانے کے چکر میں ہیں،عید کے بعد صرف بجٹ آئے گا،کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلے گی، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ حکومت کے نزدیک مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،مشکلات کے انبار چھوڑے گئے، اور اب صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے، عمران خان نے کرپٹ عناصر سے سمجھوتا نہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، اقتدار بچانے کے لیے لوٹ مار کرنے والوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، شہبا زشریف لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں۔

The post زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ پر لگانے کے چکر میں ہیں، صمصام بخاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2QQZ9Sk