شہباز شریف نے وطن واپس آ کر کوئی احسان نہیں کیا، فردوس عاشق اعوان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہباز شریف نے وطن واپس آ کر کوئی احسان نہیں کیا، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے وطن واپس آکر کوئی احسان نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے وطن واپس آ کر کوئی احسان نہیں کیا، ان پر بہت سے مقدمات ہیں جن کا انہیں سامنا کرنا پڑے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ امید ہے اپوزیشن پارلیمنٹ کوسیاسی اکھاڑہ نہیں بنائے گی لہٰذا اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

 

The post شہباز شریف نے وطن واپس آ کر کوئی احسان نہیں کیا، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/31gQYDE