لوڈ شیڈنگ فری رمضان کا وعدہ پورا کر دیا، عمر ایوب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لوڈ شیڈنگ فری رمضان کا وعدہ پورا کر دیا، عمر ایوب

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ فری رمضان کا جو وعدہ کیا وہ پورا کر دکھایا۔

عمرایوب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق لوڈشیڈنگ فری رمضان کا جو وعدہ کیا وہ پورا کر دکھایا،پورے رمضان سحروافطار میں زیرو لوڈشیڈنگ ہوئی۔

 

وزیر توانائی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ فری رمضان تمام ڈسکوزافسران کی انتھک محنت کا اثر ہے۔ کوشش ہو گی کہ عید کے 3دن لوڈشیڈنگ نہ کریں ،8790فیڈرز میں سے 80فیصدفیڈرز پر چوری ختم ہو چکی،لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جا رہی۔

The post لوڈ شیڈنگ فری رمضان کا وعدہ پورا کر دیا، عمر ایوب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2XjxkEF