کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہل کار جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہل کار جاں بحق

 کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی, لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے اہل کاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی غربی سے رپورٹ طلب کرلی ہے، ایس ایس پی کراچی غربی کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے ڈیوٹی پر اورنگی ٹاؤن تھانے آ رہے تھے۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں۔ جنہیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیا گیاہے۔

The post کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہل کار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2XXUhxG