آج سے 20 جون تک آصف زارداری کی گرفتاری کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آج سے 20 جون تک آصف زارداری کی گرفتاری کا امکان

 اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کو آج سے 20 جون تک آٹھ عبوری ضمانت کی درخواستوں میں کنفرم ضمانت کرانا ضروری ہے وگرنا ایک کے بعد ایک کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری کے امکانات موجود ہیں۔

آج (10جون) سے 20 جون تک پرمیگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین کیس میں ضمانت مسترد ہوئی تو کنفرم گرفتاری ہوگی کیوںکہ ان دونوں کیسز میں نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جب کہ باقی چھ کیسز میں بھی ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری کا امکان موجود ہے،یوں آصف زرداری کو گرفتاری سے بچنے کے لیے ہر کیس میں ضمانت کنفرم کرانی پڑے گی، آج میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوگی جس پر آج ہی فیصلے کا امکان بھی موجود ہے۔

ہریش اینڈ کمپنی کیس میں بھی آصف زرداری کی ضمانت میں آج تک توسیع کی گئی تھی جس پر ابھی دلائل شروع نہیں ہو سکے، جعلی بنک اکاونٹس سے متعلقہ ایک اور انکوائری میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل11جون کو ہو گی۔

The post آج سے 20 جون تک آصف زارداری کی گرفتاری کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2MCBsyR