دورہ جنوبی افریقا، قومی انڈر19 ٹیم کا اعلان کردیاگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دورہ جنوبی افریقا، قومی انڈر19 ٹیم کا اعلان کردیاگیا

 لاہور:  دورئہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، سری لنکا کا دورہ کرنے والی ٹیم سے 5 پلیئرز کو ڈراپ کردیاگیا، روحیل نذیر کوکپتان برقرار رکھا گیا ہے، پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب دوسرے کھلاڑیوں میں حیدر علی، عباس آفریدی، اختر شاہ، عامر علی، باسط علی، فہد منیر، عرفان نیازی، محمد عامر، محمد حارث،محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، صائم ایوب اور شیراز خان جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں خیام خان، محمد جنید، محمد طحہ، نیاز خان اور سلمان شفقت شامل ہیں۔

اعظم خان کوچ و منیجر ہوں گے جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ، فہیم شاہ فزیو تھراپسٹ، صبور احمد ٹرینر اور عثمان ہاشمی اینالسٹ شامل ہیں، پاکستانی ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے ساتھ ایک پریکٹس میچ کے بعد 7ون ڈے پرمشتمل میچزکی سیریز میں حصہ لے گی، واحد پریکٹس میچ 19جون کو ڈربن میں شیڈول ہے، 22 جون سے شروع ہونے والی7 جولائی کو مکمل ہوگی، پہلا ایک روزہ میچ22 جون کو شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں دوسرے ایک روزہ میچ میں25 جون کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔

سیریز کا تیسرا میچ 27 جون، چوتھا 30 جون، پانچواں 2جولائی اورچھٹا میچ 5جولائی کو شیڈول کیا گیا ہے، سیریزکا آخری میچ 7جولائی کو کھیلا جائے گا، پی سی بی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کا دورئہ جنوبی افریقہ آئندہ برس 17جنوری سے 9 فروری تک آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ بھی ہے، میگا ایونٹ کو دیکھتے ہوئے ہی یکم ستمبر2000 تک پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کو ہی حتمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، دورئہ جنوبی افریقہ کی تیاریوں کے لیے لاہور میں کیمپ بھی لگایا جائے گا، منتخب کھلاڑی 11تا 14جون تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ماہر کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔

The post دورہ جنوبی افریقا، قومی انڈر19 ٹیم کا اعلان کردیاگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2IxX49Y