کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی ٹیم میں واپسی خوش آئند لیکن محمد عامر کو بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہئے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ حالیہ سیزن میں محمد عامر کو ون ڈے میچز میں وکٹیں نہیں مل پائیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عامر ایک بہترین گیند باز ہے، اس کا تجربہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے کام آئے گا، محمد عامر کو عالمی کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت سے میچ ونرکھلاڑی موجود ہیں، حسین ، حسن اور آفریدی جیسے نوجوان بولرز بھی اسکواڈ میں شامل ہیں، اور اس کے ساتھ شاداب خان کا فٹ ہونا اور ٹیم میں واپسی خوش آئند ہے، وہ ورلڈکپ میں بہترین آپشن ہوسکتے ہیں، ان کو وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹ کا کہنا تھا کہ عالمی کپ 92 میں فتح یادگار اور اس سےخوشگوار یادیں وابستہ ہیں، 2019 کا شیڈول عالمی کپ 92 کی طرح ہے، ہر ٹیم کو دوسری ٹیم سے مقابلہ کرنا ہوگا، طویل ٹورنامنٹ ہے جس ٹیم کی فزیکل فٹنس اچھی ہوگی وہ بہترکارکردگی پیش کرے گی، پاکستان کو بہتر نتائج پانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، ہماری ٹیم ہارے یا جیتے ، قوم کو اسے سپورٹ کرنا ہوگا۔
The post وسیم اکرم کی بھی ورلڈ کپ میں محمد عامر کو شامل کرنے کو خواہش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2LF5Ckp