شاہد آفریدی نے کتاب میں اپنی عمر کا ذکر کرکے نئی بحث چھیڑ دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شاہد آفریدی نے کتاب میں اپنی عمر کا ذکر کرکے نئی بحث چھیڑ دی

 کراچی: شاہد آفریدی نے اپنی سوانح عمری گیم چینجر میں اپنی عمر کے بارے میں جو بات کی ہے اس سے ایک تضاد  سامنے آیا ہے۔

تمام کرکٹ ریکارڈز کے مطابق اکتوبر 1996 میں ڈیبیو کے وقت ان کی عمر 16سال اور چند ماہ تھی، آل راؤنڈر کی تاریخ پیدائش یکم مارچ 1980 درج ہے، کتاب میں شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ 1975 میں پیدا ہوا، جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بناتے وقت 16 سال کا تھا، یہ بات درست نہیں، میری عمر 19 سال تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ميانداد کو بڑا کھلاڑی سمجھا جاتا ہے مگر وہ چھوٹے آدمی ہيں، شاہد آفریدی

دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ شاہدآفریدی کا یہ دعویٰ بھی غلط نظر آتا ہے اگر ان کی تاریخ پیدائش 1975 تھی تب بھی عمر 20یا21 سال بنتی ہے، بہرحال ان کی غیر سرکاری عمر کو تسلیم کیا جائے تو کئی ریکارڈ الٹ پلٹ ہوجائیں گے۔

The post شاہد آفریدی نے کتاب میں اپنی عمر کا ذکر کرکے نئی بحث چھیڑ دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2Y5wStH