پشاور میں شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں ہڑتال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور میں شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں ہڑتال

پشاور: شہر کے تمام بڑے شہروں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تمام بڑے شہروں میں ہڑتال کے باعث مقامی اور دور دراز اضلاع سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ڈاکٹر تنظیموں نے حکومت کی ہر دھمکی نظرانداز کردی اور ضلعی اسپتالوں میں پچھلے ایک ہفتے سے ہڑتال جاری ہے جس کے باعث اوپی ڈی اور دیگر سروسز معطل ہیں تاہم ایمرجنسی کھلی ہے، اوپی ڈی میں آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے ہڑتالی ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی دھمکی دی تھی لیکن حکومتی تنبیہ کے باوجود ڈاکٹروں کا ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور صوبہ بھر کے ڈاکٹرز ایل آر ایچ میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، احتجاجی ڈاکٹر گروپوں کی صورت میں اکٹھے ہورہے ہیں اور دیگر ڈاکٹروں کو بھی او پی ڈی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، اسپتال کی اوپی ڈی میں مریضوں کو پرچیاں تو دی جارہی ہیں تاہم ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز مریضوں کو نہیں دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب ممکنہ ایل آر ایچ  میں بھاری پولیس کی نفری تعینات ہے، ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر بھی اسپتال میں موجود ہیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی تیاری کی جارہی ہے۔

خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے کسی بھی نمائندے کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، ڈومیسائل کی بنیاد پر تبادلوں اور مجوزہ ہیلتھ اتھارٹیز کے خلاف احتجاج میں مزید شدت لائیں گے۔

The post پشاور میں شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2VzDvHb