آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی، ذرائع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی، ذرائع

 اسلام آباد: توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی۔

ذرائع کے مطابق توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی پاکستان سے باہر چلی گئی ہے اور اس کے کینیڈا منتقل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی آزاد شہری ہے اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑگئی ہے۔

اس سے قبل بھی آسیہ بی بی کے بیرون ملک روانگنی کی خبریں زیرگردش رہیں تھیں جس پر ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ترجمان دفترخارجہ نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تردید کردی

آسیہ مسیح پر الزام تھا کہ اس نے جون 2009 میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران حضرت محمد ﷺ کی شان میں توہین آمیزجملے استعمال کیے تھے۔

واضح رہے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔  گزشتہ ماہ 31 اکتوبرکو سپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

The post آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی، ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2VOc7W2