اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں فوجیوں پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں شمالی وزیرستان میں باڑ لگانے والے فوجیوں پر افغان سرحد عبور کرکے آنے والے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ جب کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کی بہادری وجرات کو سلام پیش کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید
اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی وزیرستان حملہ؛ افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
واضح رہے کہ 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب افغانستان کے ضلع گیان اور برمل سے سرحد عبور کرکے آنے والے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں الواڑہ کے مقام پر سرحدی باڑ لگانے والے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیاتھا، حملے میں 3 پاکستانی فوجی شہید اور7 زخمی ہوئے، تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اوربہت سےافغانستان کی طرف سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
The post وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں فوجیوں پر حملے کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WhYdrZ