چینی باشندوں کے فراڈ سے متعلق معاملہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، وزیر خارجہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چینی باشندوں کے فراڈ سے متعلق معاملہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کے فراڈ سے متعلق معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔

قومی اسمبلی کی خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس میں خطاب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امریکا نے کوئی ویزہ پاندی نہیں لگائی، وزارت خارجہ نے امریکا سے معاملہ اٹھایا ہے جس پر امریکی سفارتخانے نے وضاحت جاری کی ہے، کل 70 غیرقانونی پاکستانی امریکا سے واپس آئیں گے، کچھ پاکستانی 70 اور 80 کی دہائی میں امریکا گئے تھے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ویزہ پابندی پاکستانی شہریوں پر نہیں لگی بلکہ وزارت داخلہ کے تین افسران پر لگی ہے، پابندی وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری سمیت تین افسران پر کچھ وجوہات کی بنا پر لگائی گئی ہے جن میں جوائنٹ سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ شامل ہیں، لہذا وضاحت دونوں طرف سے کر دی گئی ہے کہ پابندی پاکستان پر نہیں لگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی ویزے کے حوالے سے امریکا سے باہمی تعاون چاہتے ہیں، امریکا نے ملٹی پل ویزے کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی ہیں اس پر بات چیت جاری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ان حالات میں کشیدگی نہیں چاہتے، ایرانی وزیرخارجہ سے 3 نشستیں ہوئیں، ملاقاتوں کا مقصد متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور امریکا سے متعلق بات چیت بھی تھا، ہم ایران اور امریکا کشیدگی میں کسی کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے، اگر کسی کیمپ میں گئے تو اس کا امپیکٹ پاکستان پر بھی ہوگا تاہم اس معاملہ پر غور جاری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ معاشی طور پر مستحکم پراجیکٹ ہے، کوئی آپ کو اس پر پیسہ دینے پر تیار نہیں کیونکہ جو کرے گا اس پر بھی پابندی لگ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ پاکستانی منشیات اور سنگین جرائمز میں ملوث ہونے کی وجہ سے سعودی جیلوں میں ہیں، ہم نے ایسے پاکستانیوں کے لیے رعایت نہیں مانگی بلکہ چھوٹے جرائم اور سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کے لیے ریلیف مانگا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کے فراڈ سے متعلق معاملہ سامنے آیا ہے، چینی سفیر کو دفترخارجہ بلایا گیا اور اس معاملے پر بات ہوئی جس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ معاملہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، چینی قیادت عوامی تاثر پر بہت حساس ہے۔

The post چینی باشندوں کے فراڈ سے متعلق معاملہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2W1tbaW